ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / اسپورٹس / تندولکر کی یہ اپیل اتنی پیاری ہے کہ آپ گھر بیٹھے ہیلمیٹ پہن لیں گے

تندولکر کی یہ اپیل اتنی پیاری ہے کہ آپ گھر بیٹھے ہیلمیٹ پہن لیں گے

Sun, 09 Apr 2017 19:54:40  SO Admin   S.O. News Service

ممبئی، 9؍اپریل (ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا )سچن تندولکرجب بلے بازی کرتے تھے توسب دیکھتے رہ جاتے تھے، اور اب میدان کے باہر بھی وہ اپنی بات بہت بااثر طریقے سے کہہ رہے ہیں۔ان دنوں وہ سماجی امورسے جڑی مہموں سے جڑے ہوئے ہیں،صرف بڑی سطح پر ہی نہیں، ذاتی سطح پر بھی وہ اپنے اردگر د کے مسائل پر لوگوں کی توجہ مرکوز کر رہے ہیں۔ایسا ہی کچھ اس وقت ہوا ،جب انہوں نے راہ چلتے لوگوں سے ہیلمیٹ پہننے کی گزارش کر ڈالی۔ٹوئٹر پر شیئر کئے گئے ایک ویڈیو میں تندولکر اپنی گاڑی سے کچھ موٹر سائیکل سوار کو ہیلمیٹ پہننے کا مشورہ دیتے دکھائی دے رہے ہیں۔و یڈیو میں دیکھا جا رہا ہے کہ تندولکر اپنی کار کی پیچھے والی سیٹ پر بیٹھے ہیں اور کچھ نوجوان موٹر سائیکل سواروں کو اپنے مخصوص نرم انداز میں سمجھا رہے ہیں کہ سڑک پر سیفٹی کے لیے ہیلمیٹ پہننا ضروری ہے۔ویڈیو کے کیپشن میں بھی تندولکر نے لکھا ہے ’ہیلمیٹ ڈالو!سڑک سیفٹی سب کے لیے ترجیح ہونی چاہیے ،بغیر ہیلمیٹ کے گاڑی مت چلائیے ،پلیز! سچن تندولکر جتنے آسان طریقے سے ہیلمیٹ پہننے کی بات کر رہے ہیں اور جس طرح موٹر سائیکل سوار ان کے ساتھ سیلفی کھینچوا رہا ہے، یہ سب ان کے کسی بھی عقیدت مند کے دل کو پگھلانے کے لیے کافی ہے۔


Share: